پاکستان میں کورونا سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, death, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار 346 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 567 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 39 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک ہزار 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 67 ہزار 393 تک پہنچ چکی ہے ۔