وزیراعظم کی وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقات، صوبائی امور پر گفتگو

PM Imran Khan, Chief Minister Usman Buzdar, Governor Punjab, Chaudhry Mohammad Sarwar, provincial issues

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبائی امور اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پر فوکس ہے ۔ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ۔

دوسری جانب ، گورنر پنجاب سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی ۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام سے یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر رہے ہیں ۔