وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چودھری سرور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چودھری سرور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر چودھری سرور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبائی امور اور آئندہ بلدیاتی نظام پربریفنگ  دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات  میں وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ 

عمران خان کی زیرصدارت حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن بارے مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ متعلقہ حلقے کے پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعظم سے پنجاب حکومت کی جانب سے تین سالوں میں حلقے کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ سکیمیں اور فنڈز نہیں ملے جو حلقے کی ضرورت تھے جبکہ وزیر اعظم نے لاہور میں فنڈز کی عدم فراہمی پر حیرانی کا اظہار کیا۔