پانچ سو ڈالر سے زائد کی خریداری ناممکن، قانون نافذ

پانچ سو ڈالر سے زائد کی خریداری ناممکن، قانون نافذ
کیپشن: پانچ سو ڈالر سے زائد کی خریداری ناممکن، قانون نافذ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں آج سے زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہو گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔ اعلان کے تحت آج سے ملک بھر میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوگیا ہے۔

اس وقت ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا تھاکہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے حل تیار کرلیا تھا اور 51 میں سے 24 کمپنیز کو حل اور تحریری معاہدہ بھیج دیا تھا۔

حکام کے مطابق 19 کمپنیز نے رابطہ کیا جس پر انہیں سسٹم سمجھایا گیا لیکن آئی ٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیت نہ ہونےکی وجہ سے یہ 19 کمپنیز بھی واپس نہیں آئیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے کمپنیز کی مشکلات کے پیش نظر اب موبائل ایپ تیار کی ہے، اور چند کمپینز موبائل ایب کی ٹیسٹنگ کررہی ہیں۔

نادرا کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ بائیومیٹرک ڈیوائسز بھی ایکسچینج کمپنیز کو دیں گے اور ایپ کے ذریعے کرنسی کی خریدوفروخت کا سارا عمل مانیٹر ہو سکے گا۔