سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر میچ اپنے نام کر لیا۔ 

نیدر لینڈز کی جانب سے دیئے جانے والے 45  رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی آٹھویں اوور میں پورا کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سری لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔ نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی یہ اننگز ورلڈ کپ کی مختصر ترین اننگز تھی اور اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی مختصر اننگز کا ریکارڈ نیدر لینڈز کے پاس تھا۔2014  میں نیدرلینڈز سری لنکا ہی کے خلاف 10.3 اوورز میں آوٹ ہو گئی تھی۔

نیدر لینڈ کا آج کے میچ میں 44 رنز پر آؤٹ ہونا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل بھی نیدر لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2014 کے ورلڈ کپ میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

 جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ اے سے نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد گروپ اے کی سری لنکا اور گروپ بی کی بنگلادیش دوسرے مرحلے کیلئے گروپ 1 میں شامل ہو گئی ہیں۔ اسی طرح گروپ اے کی نمیبیا اور گروپ بی کی اسکاٹ لینڈ دوسرے مرحلے کیلئے گروپ 1 میں شامل ہو گئی ہیں۔