ٹی 20 ورلڈکپ، آج سپر 12 مرحلے کا آغاز ہو گا 

ٹی 20 ورلڈکپ، آج سپر 12 مرحلے کا آغاز ہو گا 

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سپر 12 مرحلے میں آج ہی دوسرا میچ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین توقع کر رہے ہیں کہ انہیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 
 واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائرز کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوا اور دونوں گروپس سے 2،2 ٹیموں نے سپر 12 مرحلے میں جگہ بنائی تاہم ویسٹ انڈیز اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں