ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 

آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارکوس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں