آرمی چیف کا ازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: شیخ رشید

آرمی چیف کا ازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی نا اہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے، سقم ہے اور غیرآئینی ہے۔ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔‘ 

98116d6cf7d034262768f1d0a7b48557


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ رات 12:30 بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کر کے ٹرپل C+ دوسری بار گری ہے۔ ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر فیصلے کی منتظر ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہو گا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہو گا۔ 

be331a79afa709c3b262278893ddb950

مصنف کے بارے میں