اسلام آباد میں احتجاج پر عمران خان کیخلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں احتجاج پر عمران خان کیخلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 افراد کے خلاف تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایماءپرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی جس کے باعث کئی پولیس والے زخمی ہوئے۔ 
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ پر اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ 
سرکار کی مدعیت میں درج کئے گئے اس مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی، راجہ راشد، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پولیس، ایف سی، انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی بلکہ فیض آباد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو بھی آگ لگائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

مصنف کے بارے میں