دو گھنٹے کیلئے کچھ لوگ لے گئے اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا، چیف جسٹس کو کہتا ہوں شعلے آپ تک بھی آسکتے ہیں: اعظم سواتی 

دو گھنٹے کیلئے کچھ لوگ لے گئے اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا، چیف جسٹس کو کہتا ہوں شعلے آپ تک بھی آسکتے ہیں: اعظم سواتی 
سورس: File

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے ننگا نہیں کیا بلکہ پورے ایوان بالا کو ننگا کیا۔ 25 مئی کو بھی رینجرز نے ہم پر تشدد کیا۔ پولیس نے پکڑا اور پھر دو گھنٹے کیلئے کچھ لوگ مجھے لے گئے اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا۔ 

ضمانت پر رہائی کے بعد عمران خان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میں چیف جسٹس کو کہنا چاہتا ہوں کہ کل یہ شعلے آپ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کو بھی ننگا کیا جاسکتا ہے اس لیے اس پر سوموٹو نوٹس لیں۔ 

اعظم سواتی نے کہا کہ سیٹنگ سینیٹر  پر تشدد کیا گیا۔ ہمارے صحافیوں ارشد شریف، سمیع ابراہیم ، جمیل فاروقی ، عمران ریاض اور دیگر کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا عدلیہ کو چاہیے کہ اس پر بھی نوٹس لے۔ اگر نوٹس نہ ہوا تو میں عالمی  انصاف کے اداروں کے پاس جاؤں گا۔ 

مصنف کے بارے میں