ڈاکٹر کی غفلت سے مریض دونوں ٹانگوں سے مفلوج،ڈاکٹر نے سنگین غلطی کو معمولی قرار دے دیا

 ڈاکٹر کی غفلت سے مریض دونوں ٹانگوں سے مفلوج،ڈاکٹر نے سنگین غلطی کو معمولی قرار دے دیا

سکھر : ڈاکٹر  نےمریض کی ٹھیک ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا،مریض دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہوگیا،ڈاکٹر نے سنگین غلطی کو معمولی قرار دے دیا۔

تفتصیلات کے مطابق   سکھر میں حالیہ بننے والی  یو نیور سٹی ہسپتال(آر سی ایچ) میں ڈاکٹروں نے 70 سالہ  بزرگ  شخص رانجھو شیخ  کی دائیں ٹانگ کے بجائے   بائیں ٹانگ کا آپریشن کرکے لوہے  کا  راڈ ڈال د یا ،آپریشن کے بعد ایک ٹانگ سے مفلوج مریض رانجھو شیخ دونوں ٹانگوں سے ہی مفلوج ہوگیا ، ورثاء  کی نشاندہی  پر  آپریشن کرنے والے ڈاکٹر شکیل عباسی نے اسے معمولی غلطی قرار دے دیا،

میڈیا سے گفتگو  میں ڈاکٹر ڈاکٹر شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ غلطی میں ایسا ہوجاتا ہے، دوسری ٹانگ بھی سرجری کردی ہے، ایک ماہ میں مریض کو چلاکر میڈیا کو وڈیو بھیجوں گا، مانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی ہے، بیس سال سے سرجری کررہا ہوں کبھی ایسا نہیں ہوا۔