ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی 
سورس: Twitter

پرتھ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں افغانستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

آسٹریلیا کے شہر  پرتھ میں ہونے والے میچ  میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان بلے باز ناکام رہے اور انگلینڈ کو صرف 113 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 32 اورعثمان غنی 30 رنزبناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی افغان بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔  نجیب اللہ نے 13 اور  رحمان اللہ نے 10 رنزبنائے، عظمت اللہ 8 ، حضرت اللہ 7 اور محمد نبی 3 رنزبناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کررن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے 113 رنزکا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کرلیا،  انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے19،جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے18،18 رنز بنائے، ہیری بروک 7 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں