نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن بلا لیا

نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن بلا لیا

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لندن بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب 23 ستمبر کو روانہ ہوں گے وہ نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ انہیں چودھری نثار سے اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


علاوہ ازیں دونوں رہنماء ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کریں گے اور شریف فیملی کے خلاف قائم مقدمات سمیت تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں