کلثوم نواز آئی سی یو سے باہر آ گئیں، طبیعت بہتر ہے، مریم نواز

کلثوم نواز آئی سی یو سے باہر آ گئیں، طبیعت بہتر ہے، مریم نواز

لندن: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز آئی سی یو سے باہر آ گئی ہیں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کے آپریشن کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔مریم نواز نے اپنی والدہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

8347619d0c1dd73b161990dbd3e61971

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اپنی والدہ کی آئی سی یو سے باہر آنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں۔ اب تک ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں اور بیگم کلثوم نواز کا تیسرا آپریشن گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں کیا گیا۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں