آصفہ نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار مشرف کو قرار دیدیا

 آصفہ نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار مشرف کو قرار دیدیا

لاہور: آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف پر سخت تنقید کی۔ آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دے دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف متاثرہ فریق پر ہی الزام لگا رہے ہیں اور افسوس ہے کہ میڈیا پر ایک قاتل کو کوریج دی جا رہی ہے۔

a804da524463773f54e714592cc8563d

یاد رہے گزشتہ روز پرویز مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں آصف زرداری پر الزام لگایا تھا کہ بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کا قاتل آصف زرداری ہے کیونکہ بینظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود اور اسکے آدمیوں نے قتل کیا لیکن ایک شخص ان کے پیچھے موجود تھا۔ بے نظیر کے قتل میں زرداری اور افغانستان سے سینئر لوگ ملوث ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا دو بہترین پولیس آفیسرز کو 17 سال کی سزا دی گئی اور اصل دہشتگردوں کو چھوڑ دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں