وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، انسداد پولیو کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ

وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، انسداد پولیو کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ

نیو یارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے مل کرکوشیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر بل گیٹس نے حفاظتی پروگرام کو وسعت دینےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پولیو کے خاتمے میں کردار پر شکریہ ادا کیا۔ بل گیٹس نے انسداد پولیو کے مقصد میں پاکستانی حکومت کےعزم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

بل گیٹس نے پاکستانی عوام کی آن لائن مالی خدمات تک رسائی میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ بل گیٹس کی گزشتہ 4 سال میں پولیو کے خاتمے میں حاصل کامیابیوں پر تعریف بھی کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں