داؤد ابراہیم واپسی کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں، راج ٹھاکرے کا دعویٰ

داؤد ابراہیم واپسی کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں، راج ٹھاکرے کا دعویٰ

نیو دہلی: مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ داؤد ابراہیم بھارت واپسی کے لئے بھارتی سرکارسے رابطے میں ہے۔ بھارتی میڈیا کےم طابق مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے کا کہنا ہے مودی سرکار داؤد ابراہیم سے بات چیت کر رہی ہے کیونکہ وہ بھارت واپس آنا چاہتے ہیں اور مرکزی حکومت کے ساتھ سیٹلمنٹ کی کوشش کر رہےہیں لیکن بھارتی سرکار اس کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے داؤد ابراہیم کی واپسی کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرے گی۔

رواں ماہ بھارتی نژاد داؤد ابراہیم کی40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد برطانیہ میں ضبط کر لی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کے شہر واروک شائر سٹی میں دائود ابرا ہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ مڈلینڈز کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپلیکسز کو ضبط کر لیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں