شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی اے ٹی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اہم کردار ہے اور وہ اس سانحہ کے ملزم ہیں۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔  درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سانحہ ماڈل کے مقدمے کے فیصلے تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنان کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں