آئی فون صارفین کو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ بندکر نے کی سہولت میسر نہیں ہو گی

آئی فون صارفین کو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ بندکر نے کی سہولت میسر نہیں ہو گی

نیویارک:آئی فون صارفین کو وائی فائی اور بلیو ٹوٹھ بندکر نے کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
 ہم اپنے فون کی بیٹری بچانے کے لیے وائی فائی اور بلیو ٹوٹھ کر بند کر دیتے ہیں کیونکہ مسلسل ان کے چلتے رہنے سے فون کی بیٹری میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔
لیکن اب یہ سہولت آئی فون صارفین کے لیے موجود نہیں ہے۔

اگر آپ نے نیا”آئی اوایس۱۱“سسٹم اپ گریڈ کر لیا ہے تو اب آپ اس سہولت سے استفادہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔جب آپ اپنے فون سے بلیو ٹوٹھ اور وائی فائی بند کرنے کی کوشش کریں گے تو نیا اپریٹنگ سسٹم ان فیچریز کو بند نہیں کرے گا بلکہ اردگرد کے وائی فائی اور بلیوٹوٹھ صارفین سے آپ کا رابطہ منسوخ کردے گا۔
ایپل کمپنی نے یہ فیچر اس لئے متعارف کروایا ہے تاکہ آئی فون صارفین ائیرڈروپ،ائیر پلے،ایپل پینسل،ایپل واچ اور لوکیشن سروسز کا استعمال کر سکیں۔