ایران کےساتھ جوہری معاہدہ ختم کیا جائے ، نیتن یاہو کا مطالبہ

ایران کےساتھ جوہری معاہدہ ختم کیا جائے ، نیتن یاہو کا مطالبہ

نیو یارک :اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑا اقدام کر لیا، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان پائے معاہدے کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ایران دنیا کےلئے دوسرا شمالی کوریا بنتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو تہران کےساتھ امن معاہدہ ختم کرنے کےلئے جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


نیتن یاھو نے کہا کہ ایران نے شام، عراق اور لبنان میں اپنی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران نے عالمی طاقتوں کےساتھ طے پائے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا۔

اس لئے دنیا کو تہران کےساتھ معاہدے کا از سرنو جائزہ لینا ہوگا۔نیتن یاھو نے ایران پر دباو بڑھانے کےلئے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یا تو ایران کےساتھ طے پایا معاہدہ تبدیل کرے، یا اس میں ٹھوس اصلاحات لائے یا کالعدم قرار دے۔