تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹیں گرانے کی تیاریاں کر لیں

تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹیں گرانے کی تیاریاں کر لیں

لاہور: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے کے پی کے کا بدلہ سندھ میں لینے کی ٹھان لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر لیاقت جتوئی کی قیادت میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ذوالفقار مرزا سمیت اہم شخصیات سے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطے کر لیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گھوٹکی کی سیاست میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما ضیا اللہ آفریدی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں