ایران نے 2000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل نمائش کیلئے پیش کر دیا

ایران نے 2000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل نمائش کیلئے پیش کر دیا

تہران :بڑے اسلامی ملک نے ہزاروں کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل دنیا کے سامنے پیش کر دیا، ایران نے بیلسٹک میزائل نمائش کے لیے پیش کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی قومی فوجی پریڈ میں پاسدارانِ انقلاب نے2000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی ہے۔

تہران میں منعقد ہونے والی یہ فوجی پریڈ سن 1980 کی دہائی میں ہونے والی عراق ایران جنگ کی یاد میں منائی گئی۔ پریڈ میں پاسداران انقلاب کے ایئر اسپیس شعبے کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے بتایا کہ اس بیلسٹک میزائل کا نام خرم شہر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں اسی جنگ کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ تہران حکومت اپنی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔