میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں : عامر خان

میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں : عامر خان

لندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


یاد رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔