یاسمین راشد کے انتخابی دفاتر کھولنے میں تاخیر اور عمران خان کا جلسہ ناکامی کا سبب بنا: رپورٹ

یاسمین راشد کے انتخابی دفاتر کھولنے میں تاخیر اور عمران خان کا جلسہ ناکامی کا سبب بنا: رپورٹ

اسلام آباد:لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک کی امیدوار یاسمین راشد کی شکست کا جائزہ لینے کیلئے بنائی جانے والی تین رکنی انکوائری ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے کر دی ہے


رپورٹ میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی انتخابی مہم میں پارٹی کے بعض رہنماؤں کی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 120 میں پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے یاسمین راشد کے انتخابی دفاتر کھولنے میں تاخیر سے کام لیا گیا اور بعض علاقوں میں انتخابی مہم بھی تاخیر سے شروع کی گئی


رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے قرطبہ چوک میں منعقد ہونے والے جلسے میں لوگوں کی عدم شرکت بھی یاسمین راشد کی انتخابی مہم پر اثر انداز ہوئی اور خصوصی طور پر رپورٹ میں ان تمام کوتاہیوں کا ذمہ دار پی پی139 پارٹی رہنماؤں کو ٹھہرایاگیا ہے۔