ملتان سلطان ٹیم کی کٹ اور لوگو کی رونمائی تقریب

ملتان سلطان ٹیم کی کٹ اور لوگو کی رونمائی تقریب

کراچی: پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی کٹ اور لوگو کی رونمائی کردی گئی ۔ ٹیم کا سانگ بھی لانچ کردیا گیا ۔ ٹام موڈی ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ 

کراچی میں ایک تقریب کے دوران ملتان سلطان کی کٹ اور لوگو کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی جس کے میں ٹیم کا آفیشل سونگ میں لانچ کیا گیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں وسیم اکرم نے ہیڈکوچ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹام موڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوگے ۔ ٹام موڈی آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد کے بھی کوچ ہیں ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان سلطان پی ایس ایل میں ایک اچھا اضافہ ہے ٹیموں کے اضافے سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا  ۔ملتان سلطان میں بڑے نام سامنے آئینگے ۔  انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سابق ٹیم اسلام آباد یونائینٹڈ سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے بلکہ  انہیں ٹف ٹائم دینگے ۔