سی پیک منصوبے میں بھی پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے : چین

سی پیک منصوبے میں بھی پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے : چین

بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گاؤلی نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ۔


میڈیا تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے ذریعے بی آر آئی کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے،انہوں نے سی پیک کے تحت عملدرآمد کئے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کے علاوہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر غربت اور سماجی و اقتصادی تفاوت پر قابو پانے کیلئے ایک چینی حل ہے، چین نے مشترکہ تقدیر کی پالیسی کے ذریعے پوری بنی نوع انسانیت کے نصب العین کی خدمت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ میڈیا اس کی روح اور جذبے کو فروغ دینے میں پل کاکام دے سکتا ہے ۔عوامی سطح پر تبادلوں کے ذریعے تجربے اور معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے مختلف تہذیبوں کے ذریعے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں زبردست تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، ان کی رائے ہے کہ بیلٹ و روڈ منصوبہ منفرد تصور ہے جس کے لئے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تفصیلی صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔