سابق صدر پرویز مشرف ماضی میں بھی ایسی سازشیں کرتے رہے ہیں, قمر زمان کائرہ

سابق صدر پرویز مشرف ماضی میں بھی ایسی سازشیں کرتے رہے ہیں, قمر زمان کائرہ

لاہور:  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ماضی میں بھی ایسی سازشیں کرتے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف باہر  بیٹھ  کر  ویڈیو  بیانات دینے کی بجائے ملک میں آ   کر عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو مسلسل جلسے کر رہے ہیں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 کی منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بل پاس ہونے کی معلومات نہیں ہیں، اگر کوئی رکن قومی اسمبلی بننے کا اہل نہیں تو وہ پارٹی صدارت کا بھی اہل نہیں ، ایسی کوئی قانون سازی ہو گی تو عدالت میں چیلنج ہو جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا، اب چند ہی دن باقی ہیں۔

مصنف کے بارے میں