محرم الحرام : مختلف شہروں میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام : مختلف شہروں میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد : محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملک کے بیشتر شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔  اسلام آباد، کوئٹہ اور ہنگو سمیت کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی 9 اور 10محرم کو لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جبکہ محکمہ داخلہ محرم الحرام کے جلسے اور ماتمی جلوسوں کو بھی وقت پر ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

اسلام آباد میں بھی 6 محرم الحرام سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔دفعہ 144 کےتحت دارلحکومت میں کھلونا نما اسلحے پر پابندی کا اطلاق 2 ماہ تک رہے گا جبکہ ڈرونز کیمرے  پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج یعنی یکم محرم الحرام سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق 10محرم تک رہے گا۔

ہنگو میں یکم محرم سے 13 محرم تک موٹر سائیکل چلانے پر ہی پابندی عائد کر دی ہے ۔