ٹرمپ نے شمالی کوریا کےلئے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

ٹرمپ نے شمالی کوریا کےلئے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پابندیاں شمالی پر دباﺅ بڑھانے کیلئے لگائی گئیں ہیں تاکہ پیانگ یانگ کو اس کے ایٹمی میزائل پروگرام سے روکا جا سکے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کے لیے تباہ کن ہے۔ان پابندیوں کے بعد اب شمالی کوریا کو بالکل تنہا کر دیا گیا ہے ،پابندیوں کےمطابق کسی شخص، کمپنی یا مالیاتی ادارے کو شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی صدر کی سختی کی وجہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ہے، جو بار بار انتباہ کے باوجود بند نہیں کیا گیا۔
شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کی آمدنی کے تمام ذرائع کو ختم کرنا ہے جس کی مدد سے وہ تاریخ کے خطرناک ترین ہتھیار تیار کرنے میں مصروف ہے۔ ان نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی ٹیکسٹائل، ماہی گیری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیداواری صنعت کو نشانہ بنایا جائے گا