معروف بینڈ سٹرنگز کی 8 سال بعد واپسی

معروف بینڈ سٹرنگز کی 8 سال بعد واپسی

لاہور: مشہور پاکستان بینڈ ”سٹرنگز“ نے طویل عرصے بعد اپنی آواز کو مداحوں کے سامنے پیش کر دیا۔ کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ 4 سیزنز کا بحیثیت ایگزیکٹو پروڈیوسرز انعقاد کروانے والے 'سٹرنگز' بینڈ کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے سیزن 10 کی آخری قسط میں خود بھی پرفارم کیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹرنگز نے آخری سیزن میں سٹرنگز نے گلوکار علی ظفر اور علی حمزہ کے ساتھ گانے ’اس راہ پر‘ پر پرفارم کی جوکہ جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گا گیا تھا۔ اس شو میں سٹرنگز نے 8 سال بعد اکھٹے گانا گایا ہے، آخری مرتبہ انہوں نے سیزن 2 میں گانا ’تتلیاں‘ گایا تھا۔