ٹرمپ کا ایک کے بعد دوسراخطرناک اعلان کسی کوبھی نہیں بخشا جائے گا

ٹرمپ کا ایک کے بعد دوسراخطرناک اعلان کسی کوبھی نہیں بخشا جائے گا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائدکیںہیں بلکہ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو ملک شمالی کوریا کیساتھ لین دین میں ملوث پایا گیا اس پر بھی انہی پابندیوں کا اطلاق ہو گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی چینی بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی قسم کی لین دین نہ کریں۔ چین کے اس اعلان کے بعد ٹرمپ نے چینی صدر کے اس اقدام کو ضراج تحسین پیس کیا اور کہا کہ وہ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے۔