مومنہ مستحسن کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

مومنہ مستحسن کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

کراچی : پاکستانی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہرہ خان کے بارے بیان دے کر تنازعہ میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ”جیسس ، برائے مہربانی کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا سا سنبھلنے کا موقع دیں گے؟ ہم کسی کو پرکھنے اور اس پر تنقید میں اتنی جلد بازی کیوں کرتے ہیں؟ بالخصوص اس وقت جب یہ ایک خاتون سے متعلق ہو، یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے“۔

مومنہ مستحسن کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں جیسس کا نام استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین خاصے برہم نظر آئے کیونکہ جیسے مسلمان یا اللہ ، یا خدا پکارتے ہیں اسی طرح عیسائی مشکل صورتحال میں حضرت عیسیٰ کا نام لیتے ہوئے ’ جیسس‘ کہتے ہیں۔صارفین نے گلوکارہ کو شدیدالفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

8c7df5229e706fc2eec15def924114f5