پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کردار شرمناک رہا :سعد رفیق

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کردار شرمناک رہا :سعد رفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ قانون سازی مکمل ہوگئی ،قانون میں ترمیم کے بعدنوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدررہیں گے ،قانون سازی میں تعاون کرنے پراتحادی جماعتوں کاشکریہ۔


ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے راہنماوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ قانون سازی میں تعاون پراتحادی جماعتوں کاشکریہ ،فاٹاسینیٹراخترمینگل اورذوالفقارکھوسہ کاشکریہ اداکرتاہوں ۔ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے بعدنوازشریف کے پارٹی صدربننے کی راہ ہموارہوگئی ہے ۔قانون سازی مکمل ہوگئی ۔نوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدرہوں گے ۔


انہوں نے کہاکہ سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کاکردارشرمناک رہا،مخالفین ن لیگ کی مخالفت میں آندھے ہوچکے ہیں ،اورجس شاخ پربیٹھے ہیں اسی کوکاٹ رہے ہیں ۔نوازشریف کوسیاست سے بے دخل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ہے ۔