عمران خان نے زرداری کو ان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا : فواد چوہدری

عمران خان نے زرداری کو ان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا : فواد چوہدری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ عمران خان نے زرداری کو ان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پوری قیادت عمران خان کی طرف سے زرداری کو انکا کرپشن زدہ چہرے دکھانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ مگر لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنا ہماری اولین ترجیح اور ایمان کا حصہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ جلسوں پر مخالفین کی نیندیں حرام اور چیخیں نکل گئیں آگے کیا ہوگا۔ کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور بڑے بڑے نام بہت جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔