ایپل نے آئی او ایس 10میں نئے اردو فونٹ کا اضافہ کر دیا

ایپل نے آئی او ایس 10میں نئے اردو فونٹ کا اضافہ کر دیا

نیویارک: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کیونکہ مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں اردو فونٹ نستعلیق کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔آئی فون میں نستعلیق فونٹ کے اضافے سے موبائل فون پر اردو زبان استعمال کرنے والے صارفین اردو زبان میں لکھی گئی تحریریں پڑھنے میں آسانی ہوگی۔
اس سے قبل آئی فون میں نقاش فونٹ استعمال ہوتا تھا جبکہ دیگر موبائل فونز اور کمپیوٹرز پر بھی نقاش فونٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ نقاش فونٹ سے جہاں اردو زبان میں لکھی گئی تحریر پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے بلکہ اس سے تحریر کا حسن بھی قائم نہیں رہتا جبکہ نستعلیق فونٹ تحریر کے پڑھنے میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جاذب النظر بھی بنا دیتا ہے۔
ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں نقاش فونٹ کی جگہ نستعلیق فونٹ آنے سے نہ صرف اردو بلکہ عربی اور فارسی صارفین کے لئے جہاں آسانیاں پیدا کرے گا وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس کا اضافہ ہوجائے گا۔اس فونٹ کے آنے سے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر اردو ، عربی اور فارسی زبانوں کی تحریروں میں بھی اضافہ دیکھا جائے گا۔