صارفین نے انسٹا گرام کی نئی اپ ڈیٹ کو مسترد کر دیا

صارفین نے انسٹا گرام کی نئی اپ ڈیٹ کو مسترد کر دیا

لاہور: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر آئے روز نئی ایپ ڈیٹس آتی ہیں مگر کچھ اپ ڈیٹس کو صارفین کی جانب سے پسند کرنے کے بجائے مسترد کر دیا جاتا ہے، ایسا ہی کچھ اس مرتبہ بھی ہوا جب انسٹا گرام کی جانب سے 3×3 فوٹو گرڈمیں تبدیلی کر کے چوتھا کالم شامل کیا جا رہا ہے لیکن اس نئی اپ ڈیٹ کو انسٹا گرام کے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
صارفین جہاں اسے اضافی میس قرار دے رہے ہیں وہیں بہت سے فوٹوگرافر اور ڈیزائنرز جو اپنی تصاویر کو خوبصورتی سے 3×3 گرد میں سیٹ کرتے تھے، انہیں الجھن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ تمام ڈیزائنرز جو اپنی پراڈکٹس کی بڑی تصاویر کو چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کر کے گرد میں ترتیب سے فٹ کرتے تھے ،اس نئی اپ ڈیٹس سے یہ تمام ترتیب خراب ہو جائے گی۔ نئی اپ ڈیٹس سے پریشان صارفین ٹویٹر پر اپنے غصے اور ناپسندیگی کا اظہار کر رہے ہیں اور انسٹا گرام سے اس اپ ڈیٹ کو ختم کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔