پرویز مشرف بھگوڑے ہیں، چیلنج کرتے ہیں کہ وطن آکربینظیرقتل کیس میں عدالتوں کاسامناکریں

 پرویز مشرف بھگوڑے ہیں، چیلنج کرتے ہیں کہ وطن آکربینظیرقتل کیس میں عدالتوں کاسامناکریں

اسلام آباد:فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف قانون اور عدالتوں کے بھگوڑے ہیں انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وطن آکربینظیرقتل کیس میں عدالتوں کاسامناکریں۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے پرویزمشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف آصف زرداری کی 3 اپیلوں کے قابل سماعت ہونے سے گھبراگئے،مشرف یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کاجرم کبھی بھی بے نقاب نہیں ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے ، اب ان کو انصاف کے کٹہر ے میں لانے تک ان کا پیچھاکریں گے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مشرف کی بینظیرکودھمکی،سیکیورٹی نہ دینے کی مزیدوضاحت کی ضرورت نہیں، سابق صدر کی جانب سے انتہاپسندوں کی سرپرستی کرنابھی دنیا پر عیاں ہے،مشرف نے روشن خیالی کے دعوے سے دنیا کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔