وزیراعلی پنجاب کی فضل الرحمان سے اہم ملاقات، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعلی پنجاب کی فضل الرحمان سے اہم ملاقات، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مولانافضل الرحمان کی اہم  ملاقات، جس میں دونوں رہنماؤں نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے سر براہ جے یوآئی( ف) مولانافضل الرحمان نے ملاقات کے دورا ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورکنگ باونڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،

بھارت کا رویہ خطے میں پائیدار امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے،جس کے عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں،ملک کا مفاد سب سے پہلے مقدم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے واقعے میں اب تک 4خواتین سمیت 6افراد شہید جبکہ 26زخمی ہوئے تھے۔

 

مصنف کے بارے میں