پرویز مشرف نے زردار ی بارے سچ کہا: عائشہ گلالئی

 پرویز مشرف نے زردار ی بارے سچ کہا: عائشہ گلالئی

اسلام آباد:تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے الزام لگایا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل آصف علی زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا۔پرویز مشرف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں گلالئی نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن ملوث ہیں۔پرویز مشرف کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے ساتھ جو لوگ تھے ان کو کھڈے لائن لگایا گیا۔ زرداری اپنی ناکامیوں کا ملبہ پرویز مشرف پر ڈال رہا ہے جوکہ سچ نہیں مشرف کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ اصل قاتل تک رسائی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں بے نظیر کو ماں کہہ کر پکارتی تھی۔ بے نظیرنے مجھے بیٹی کہا تھا۔ بلاول، بختاور، آصفہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔