آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

 آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

 کراچی: شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں رک گئیں اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو گرم کر دیا۔محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث 4 روز تک شدید گرمی کی لہر کراچی کو لپیٹ میں لیے رکھے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی اور جون میں بھی شہرِ قائد کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کر چکے ہیں۔