چیف جسٹس و سپریم کورٹ کے ججز کی توہین کا الزام،فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج

چیف جسٹس و سپریم کورٹ کے ججز کی توہین کا الزام،فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کیخلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


سپریم کورٹ کے آفیسر تعلقات عامہ شاہد حسین نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو بتایا کہ فیصل رضاعابدی اور ان کے 3 ساتھیوں نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین کی، بے عزتی کی اور انہیں دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 203 درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔