ایونکا ٹرمپ کی ناسا کی سیر، خلا بازوں سے خوب خوش گپیاں

ایونکا ٹرمپ کی ناسا کی سیر، خلا بازوں سے خوب خوش گپیاں
کیپشن: ایونکا ٹرمپ نے وہاں موجود نئی ٹیکنالوجیز دیکھیں اور خلائی طالب علموں سے ملاقات کی۔۔۔۔فوٹو/ ایونکا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیر کی جہاں وہ خلابازوں سے خوب خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونکا ٹرمپ جو کہ اس وقت امریکی صدر کی مشیر کے طور پر بغیر معاوضہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں وہ ہمیشہ سے خلا باز بننے کی متمنی رہی ہیں۔

bdc468e3fc56f341a3111050bc68c804

گزشتہ روز امریکی خلائی ادارے ناسا کے دورے کے دوران انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا بازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ لوگ اس وقت وہ کام کر رہے ہیں جس کو کرنے کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا۔ میں ایک خلا باز بننا چاہتی تھی۔ انہوں نے خلا بازوں کا ان کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا خواب پورا ہوا۔ میں نے ناسا کی سیر کی ہے اور وہاں موجود نئی ٹیکنالوجیز دیکھیں اور خلائی طالب علموں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باصلاحیت ٹیم سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ایونکا نے خلائی اسٹیشن پر موجود اسپیس سوٹ دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وہاں مختلف انداز میں تصویریں بھی بنوائیں۔