عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کر دیا

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کر دیا
کیپشن: این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عثمان ڈار۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کر دی۔ عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل کے سابق سربراہ جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کے ذریعے انتخابی عذرداری دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے اور مقدمہ بازی کے اخراجات خواجہ آصف سے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔