صدر کی فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر کی فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
کیپشن: صدر مملکت کے پہنچنے پر ڈیفنس خیابان بخاری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ تحریک انصاف آفیشل پیج

کراچی: صدر مملکت عارف علوی کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر پہنچ گئے۔صدر مملکت نے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں واقع گھر میں امل کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ امل کے لواحقین نے گھر آمد اور تعزیت کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

df9460c2b1d4303cb1c2ba5c16a07b45

صدر مملکت عارف علوی کے پہنچنے پر ڈیفنس خیابان بخاری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کی معصوم بیٹی امل کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی تھی۔