سعودی عرب کا گرین کارڈ حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ

سعودی عرب کا گرین کارڈ حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ریاض :سعودی عرب نے گرین کارڈ کے لئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیم اورسرمایہ کاری شامل ہوگی۔


سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق جدہ شوریٰ کانسل کمیٹی کے نائب چئیرمین فہد بن جمیٰ کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ کے حصول کیلئے درخواست گزاروں کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

اس کی مختلف شعبہ جات میں مہارت ہونا بھی لازمی ہے۔اس کا ان مخصوص شعبوں میں ماہر ہونا ضروری ہے جس میں سعودی عرب کے مقامی افراد نہیں رکھتے ہیں۔یا پھر وہ کمپنی کے مالکان ہونے چاہیں جو کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرسکتے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حدود کے باعث اب سعودی گرین کارڈ کا حصول قدرے مشکل ہوگیا ہے۔