سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،خالد لطیف نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی

سپاٹ فکسنگ سکینڈل ،خالد لطیف نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

اسلام آباد:پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل شدہ کرکٹ خالد لطیف سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے سزا کیخلاف اپیل بھی دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ سکینڈل سپریم کورٹ پہنچ گیا جبکہ خالد لطیف کی اپیل پر عدالت نے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر خالد لطیف نے سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں خالد لطیف کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔


خیال رہے کہ پی سی بی کے ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کرکٹر خالد لطیف پر5 سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔