بھارت کا ایران سے تیل اپنی کرنسی میں خریدنے کا فیصلہ

بھارت کا ایران سے تیل اپنی کرنسی میں خریدنے کا فیصلہ
فوٹو سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری اپنی کرنسی میں کرے گا۔


ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایران پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ بھارتی آئل کمپنیاں 5 نومبر سے اس پر عمل درآمد  شروع کریں گی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے متعلقہ تاریخ کے بعد ایران سے تجارتی تعلقات رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔