امریکہ پابندیاں واپس لے یا سنگین نتائج کیلئے تیار ہو جائے ، چین

امریکہ پابندیاں واپس لے یا سنگین نتائج کیلئے تیار ہو جائے ، چین

بیجنگ : چین اور روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ چین پر عائد کی جانے والی پابندیاں واپس لے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے ۔


تفصیلا ت کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز امریکہ کی طرف سے چین پر فوجی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی اور  کہاامریکہ اپنی غلطیوں کا فوری طور پر ازالہ کرے اور چینی فوج پر عائد کی جانے والی پابندیاں فوری طور پر واپس لے ۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز چین کے مرکزی فوجی کمیشن پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ اسلحہ کی خریداری بند کردے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ نے اس اعلان کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور اس نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہم امریکہ پر زوردیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے اور نام نہاد پابندیاں واپس لے ورنہ وہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے ۔