پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے،بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت

 پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے،بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت

ممبئی: پاکستان کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جا ئے گا ،پاکستان ہماری باری  کا انتطار کر ے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے، پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیاجائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت کا کہنا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیار ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔