پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے۔

یہ بات انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے، ہم خطےمیں امن کےخواہاں ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپورجواب دے گا۔